اسرائیل نے کریات شمونہ سے ایلات تک ریلوے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں یہ منصوبہ ہمیں سعودی عرب سے جوڑ دے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ 100 بلین شیکل (27 ارب ڈالر) کے اس ریلوے منصوبے سے ملک کے شمال و جنوب ایک ہوجائیں گے۔ اسی لیے اس منصوبے کو ’ایک اسرائیل ‘ کا نام دیا ہے۔
اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پاکستانی کیسے پکڑے گئے؟ بڑا انکشاف
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا یہ منصوبہ توسیع کے بعد اسرائیل کو سعودی عرب سے ملا دے گا اور مستقبل میں ہم اس ریلوے منصوبے کے ذریعے بحیرہ روم کے بندر گاہوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے امریکا سعودی عرب سے مذاکرات کر رہا ہے جس میں ریلوے منصوبے کے بارے میں بھی بات چیت ہو گی۔