فنڈز کا معاملہ ، خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اور سرکاری افسر کے درمیان ہاتھا پائی


خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیراور سرکاری افسر کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئ۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف رورل ڈویلپمنٹ حامد نوید نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے سیکرٹری پی اینڈ ڈی آفس میں مجھے بلا کر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے لیے فنڈز مانگے۔ چونکہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگائی ہے، اسلئے میں معذرت کی جس پر اقبال وزیر سیخ پا ہو گئے۔

سندھ اسمبلی میں ہاتھا پائی، ارکان کے ایک دوسرے کو دھکے، جوتے بھی اچھالے

حامد نوید نے کہا کہ اقبال وزیر کے ساتھ 4 مسلح افراد نے مجھ پر حملہ کیا، تشدد سے میرا چہرا زخمی ہوگیا، اقبال وزیر نے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھ پر تشدد کرنے پر ملازمین نے احتجاج کیا، جس کے بعد نگران مشیر تعلیم ، پولیس حکام اور سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر مشتمل جرگہ بنایا گیا جس میں اقبال وزیر نے معافی مانگ لی۔

ادھرپولیس نے بتایا کہ ہم نے دونوں فریقین کے مابین صلح کروادی ، جبکہ  جانب اقبال وزیر نے کہا کہ مجھے سیکرٹری نے ہی بلایا تھا، اگرفنڈز پر پابندی عائد تھی تو نہ بلاتے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں