دن بھر اتار چڑھائو کے بعد ڈالر پھر مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ڈالر (dollar)

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر کے ریٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم  دن کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے کا ہو گیا ۔  دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو کر 290 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر دوسرے روز بھی سستا ، روپیہ قدرے مستحکم ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  برقرار رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں  381 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

100 انڈیکس 48 ہزار 415 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 133 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 231 ارب روپے ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں