پاک سوزوکی کمپنی نےموٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق پلانٹس انونٹری میں کمی کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے،موٹرسائیکل پلانٹ 31 جولائی سے 15 اگست تک بند رہیں گےجبکہ آٹوموبائل پلانٹ آپریٹ جاری رہے گا۔
حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس
ترجمان پاک سوزوکی نے مزید کہا کہ اٹوسیکٹر میں درآمد پر لگی پابندیوں کے باعث کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔