باجوڑ دھماکے بعد پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹر زخمیوں کے ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج باجوڑ کی تحصیل خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ ہوا جس میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
باجوڑ دھماکہ ،بم ڈسپوزل یونٹ کی تحقیقات مکمل ، اہم انکشافات
دھماکے کے بعد پاک فوج ریسکیو مشن میں مصروف ہے ، 3 ہیلی کاپٹرز اب تک کئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرچکے ہیں ۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے تصدیق کی ہے کہ باجوڑ دھماکا خود کش تھا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں 10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں، دھماکے میں ہائی ایکسپلوسیو استعمال کیا گیا۔