ذرائع ابلاغ کی بندش ، بھارت دنیا بھر میں سرفہرست

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 2018 سے اب تک  418 مرتبہ انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سروسز معطل کی ہیں۔

بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ کیبل اور ٹیلیفون سروسز 5 فروری 2020 تک معطل کر دی تھی۔ ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی انٹرنیٹ بندش دنیا بھر میں طویل ترین بندش ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 18مہینوں تک جاری انٹر نیٹ کی بندش نے کشمیریوں کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا۔

مودی سرکار نے مخالفین کی آوازیں دبانے میں بے شرمی کے سارے بھارتی ریکارڈ توڑ دیئے

وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت ذرائع ابلاغ کی بندش میں دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔ 2022 میں دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی 187 بندشیوں میں سے 84 بھارت میں اور 49 کشمیر میں ہوئیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں