راول ڈیم بھر گیا، الرٹ جاری


راول ڈیم بھر گیا، عوام کو این ڈی ایم اے نے ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کے اسپیل ویز آج کھولے جائیں گے،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

25 جون سے جاری بارشوں سے 133 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

آج 4 بجے سے 9 بجے تک سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے، این ڈی ایم اے نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیاہے۔

پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کر دیے گئے ہیں،عوام کو اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں