داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو مزید توسیع دی جائے گی، اسحاق ڈار


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو مزید توسیع دی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داتادربار کی توسیع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

نگران وزیراعظم کے لیے آج تک کوئی بیان نہیں دیا، اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی داتادربار کے تیسرے بڑے توسیع کے منصوبے پر کام کروارہے ہیں،داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار کو غسل دینے کی 980 ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کاافتتاح کردیا ہے۔

عرس کی تقریبات غسل کے 40 روزبعد18صفر سے شروع ہوں گی، تقریب کے بعد مزار کو 50 من عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں