روس کا 6 ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

روسی صدر

روس کی جانب سے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین کی بجائے اناج کی برآمدات افریقی ممالک کو کرنے کے قابل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے تین چار ماہ میں چھ غریب افریقی ممالک کو مفت اناج دیں گے،روسی صدر نے سینٹ پیٹرز برگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے دوران کہا کہ برکینا

فاسو، مالی، صومالیہ، زمبابوے، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو الگ الگ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔

سستا روسی تیل، عوام کب اس سے مستفید ہوں گے، وزیرمملکت پیٹرولیم

ان کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے انسانی اور تجارتی روابط بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کو اناج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں