امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور اضافہ کرکے بم پروف مرسڈیز کار خریدلی جس کی قیمت 10 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔
مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر، اینٹیلیا کی ایک منزل ہے جو خصوصی طور پر ان کی مہنگی کاروں کے لیے مختص ہے۔ امبانی کی نئی گاڑی کا نام مرسڈیز بینز S680 گارڈ لگژری سیڈان ہے۔ اور یہ دنیا کی محفوظ ترین بم پروف گاڑی ہے۔
مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو اربوں کی جائیداد تحفے میں دیدی
رپورٹ کے مطابق امبانی کی نئی مرسڈیز باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے مگر یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے، اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے۔
کچھ رپورٹس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے مکیش امبانی کو تھریٹس ہوں اور انہوں نے اپنی حفاظت کو کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گاڑی خریدی۔