نگران وزیراعظم کے لیے آج تک کوئی بیان نہیں دیا، اسحاق ڈار


نگران وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح موقف دے دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے آج تک کوئی بیان نہیں دیا، نگران حکومت اپنے معیاد سے زیادہ نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی، نواز شریف ہمارے نزدیک وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب حکومت تو حالات کی وجہ سے ابھی تک موجود ہے،2اسمبلیوں کی تحلیل سے 16 ارب کا اضافی خرچہ ہو رہا تھا،زیادہ تر اتحادی 90 دن کے نگران سیٹ اپ پر آمادہ ہیں، نگران حکومت 60 کی بجائے 90 دن کی ہونی چاہیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ آزادا الیکشن کروائے،غیر قدرتی انداز سے بننے والی پارٹی قدرتی انداز سے ختم ہو رہی ہے۔

ڈالر کی اصل قیمت سے متعلق انہوں نےکہا کہ ٹیکنیکلی طور پر ڈالر کو 244 پر ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں