جنوبی پنجاب سے ایک اور رہنما کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

pti

بہاولپور سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر خاتون رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔

اپنے ویڈیو بیان میں سمیرا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے ، اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بدقستمی سے 9 مئی کے روز شہداء کے ورثا کو تکلیف پہنچائی گئی اور قومی اداروں پر حملے کیے گئے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے عہدے اور رکنیت دونوں سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں