عدالت نے بی آر ٹی پشاور ٹھیکیداروں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

فوٹو: فائل


پشاور ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ٹھیکیداروں کی نیب انکوائری کیخلاف کیس میں عدالت نے نیب کو ٹھیکیداروں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کیس میں نیب انکوائری کرے اور درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے، شاہد خٹک

وکیل کا کہنا تھا کہ 2017میں بی آر ٹی کیخلاف رٹ دائر ہوئی عدالت نے کنٹریکٹ کو شفاف قرار دیا تھا، عدالت نے نیب کو ٹھیکیداروں کی گرفتاری سے روک کر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ دوسرے بینچ نے انکوائری کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا،بی آر ٹی کنٹریکٹ قانون کے مطابق ہواٹھیکیداروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں