بغیر اجازت بیٹے کی تدفین ، کانگو میں فوجی نے بیوی سمیت 13 افراد کو قتل کر دیا


افریقی ملک کانگو میں فوجی اہلکار نے اس کی غیر موجودگی اور اجازت کے بغیر بیٹے کی تدفین کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی، دو بچوں اور سسرالیوں سمیت 13 افراد کو قتل کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے شمال مشرقی صوبے اتوری میں فوجی اہلکار کے بیٹے کی طبعی موت ہوئی، بیٹے کے انتقال کی خبر ملتے ہی اہلکار جو اپنے گائوں سے دور ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا اپنے گھر واپسی کیلئے روانہ ہوا۔

کانگو: بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 26 افراد ہلاک

فوجی اہلکار کے گائوں پہنچنے پر اس کے بیٹے کی تدفین کردی گئی تھی۔جس پر فوجی اہلکار نے بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے رشتے داروں اور دیگر افراد کو جمع کرکے فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے بعد فوجی فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں