لڑکے نے لڑکی کو موٹرسائیکل سے اتار کر گولی مار کر قتل کردیا

death pic

 لڑکے نے لڑکی کو موٹر سائیکل سے نیچے اتار کر گولی مار دی اور فرار ہو گیا، کراچی لانڈھی میں ملزم ساتھ آئی 30  سالہ لڑکی کو ہی کو قتل  کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ 

بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں دیر بالا پہنچ گئی

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتولہ کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ عینی شاہدین نے بتایاکہ ایک لڑکا موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لڑکی کو لے کر آیا پھر اسے نیچے اترنے کا بولا جبکہ لڑکی نیچے اتری تو لڑکے نے فائر کھول دیے جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔

زاہد خان کا اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ ، پیپلز پارٹی نے رابطے شروع کر دیئے

پولیس ذرائع کے  مطابق مقتولہ کی عمر 30 سال کے قریب ہے، ملزم نے اس کے پیٹ میں گولی ماری ہے، جائے وقوعہ سے  پولیس نے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کرلیے ہیں جبکہ لڑکی شناخت کیلئے تلاش ایپ ڈیوائس سے مدد لی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں