پاکستان کو غیر ملکی امداد میں 53 فیصد کمی کا انکشاف

ڈالر

پاکستان کو مالی سال 2022-23 میں غیرملکی فنانسنگ میں 53 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کو مجموعی طور پر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا جو گزشتہ مالی سال کیلیے غیر ملکی امداد کے 22 ارب 88 کروڑ ڈالر کے بجٹ تخمینہ سے 12 ارب ڈالر کم ہے۔

اقتصادی امور ڈو یژن کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی امداد میں 12 ارب ڈالر کی کمی کا سامنا رہا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2 ارب 26 کروڑ ڈالر جبکہ عالمی بینک نے ایک ارب 80  کروڑ ڈالر قرض دیا۔

پاکستان نے چین سے کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اقتصادی ڈویژن کے مطابق 2022-23 کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے 7 ارب 67  کروڑ ڈالر کی امداد ملنے کا تخمینہ تھا۔


متعلقہ خبریں