سانحہ 9 مئی ، ایک اور 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل


پنجاب حکومت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور  دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔ 

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن عمران کشور جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے۔

ارشد شریف قتل کیس: حکومتی جے آئی ٹی مسترد، نئی تشکیل دینے کا حکم

جے آئی ٹی کے ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانا فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں ۔  نئی جے آئی ٹی کیس کی دوبارہ تفتیش کرے گی۔

 


متعلقہ خبریں