عائشہ گلالئی نے پرویز خٹک کے مقابلے پر کاغذات جمع کرا دیے

عائشہ گلا لئی نے شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر دی

فوٹو: فائل


نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) پرویز خٹک کے مقابلے پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج دوست محمد خان کی عدالت میں این اے 26 سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرائے۔

عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے انتخابات میں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی نامزد ہوئی تھیں تاہم گزشتہ سال عمران خان سے اختلافات کے بعد انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر تحریک انصاف گلالئی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

عائشہ گلالئی نے تین روز قبل اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی کی جانب سے چار خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک انہوں نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے حلقے میں اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

گزشتہ سال یکم اگست 2018 کو عائشہ گلالئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے، عائشہ گلالئی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ آدھی تحریک انصاف ان کے ساتھ آ جائے گی۔

عمران خان نے عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں