ساہیوال میں زہریلا ملک شیک پینے سے 2 کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ واقعہ ساہیوال میں ڈسپنسری روڈ پر ان کے والد کے گھر پر پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق والد نے اپنے پانچ بچوں کے لیے ملک شیک تیار کیا تھا لیکن اسے پینے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی طبیعت تیزی سے بگڑ گئی اور انہیں ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا۔
7 ماہ کا انس اور 3 سالہ حرم دم توڑ گئے ہیں۔ 13 سالہ عبیحہ ،11 سالہ فائقہ اور 6 سالہ ایمان کی حالت تشویشناک ہے۔