لندن کے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں مسجد بنے گی، ارب پتی مسلمان کو اجازت مل گئی


سینٹرل لندن کے مشہور انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں اب مسجد تعمیر کی جائے گی، برطانوی ارب پتی مسلمان آصف عزیز نے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آصف عزیز لندن میں تین منزلہ مسجد تعمیر کریں گے جس میں اسلامک سینٹر بھی شامل ہو گا، مسجد میں تقریبا 400 نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

اس جگہ پر پہلے میٹرو سنیما قائم تھا جو 2006 میں بند ہوگیا تھا، اس کی جگہ اب مسجدتعمیر کی جائے گی۔اس جگہ پر پہلے 1 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد بنانے کی تجویز بھیجی گئی تھی، تاہم 2020 میں اس پر مقامی افراد کی جانب سے اعتراض کیے جانے پر یہ منصوبہ روک دیا گیا تھا۔

مسجد الحرام، بزرگ اور معذور زائرین کے لیے الگ جگہیں مختص کردی گئیں

مئی کے مہینے میں ویسٹ منسٹر کونسل کی جانب سے 400 کے قریب نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد اب یہاں پر مسجد تعمیر کی جائے گی۔

اس حوالے سے کونسل کے ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عزیز فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹروکاڈرو کے ایک حصے پر ان کی جانب سے اپنے منصوبے کیلئے بھیجی گئی درخواست کو کونسل کی کمیٹی نے مئی 2023 میں منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں