ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا

اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے ۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

پنجاب اور کے پی کے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔


متعلقہ خبریں