پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

محسن نقوی

صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن وفاق کے برابر کرنے کی ہدایت کی ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دورانِ گفتگو انہیں یہ اہم ہدایت جاری کیں۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں کا معاملے ایک بار پھر سے صوبائی کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔


متعلقہ خبریں