ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

چینی کی قیمت sugar

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

شہر قائد کی دکانوں پر ایک کلو چینی اس وقت 150 سے 155 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جب کہ جمعہ کے دن چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

حیدرآباد ، کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی ایک کلو چینی کی قیمت 150 روپے وصول کی جا رہی ہے جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 کی ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے اضافہ

واضح رہے کہ محرم الحرام میں چینی کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔


متعلقہ خبریں