آسمانی بجلی نے خاتون کو ایک رات میں کروڑ پتی بنا دیا

آسمانی بجلی نے خاتون کو ایک رات میں کروڑ پتی بنا دیا

واشنگٹن: آسمانی بجلی سے خوفزدہ ہو کر شاپنگ سینٹر میں پناہ لینے والی خاتون کی قسمت نے انہیں غیر متوقع طور پر کروڑ پتی بنا دیا۔

شکر گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک خاتون نے ڈرائیونگ کے دوران کڑکنے اور قریب ہی گرنے والی آسمانی بجلی سے خود کو بچانے کے لیے ایک نزدیکی شاپنگ سینٹر میں پناہ لی تو وہاں پاور ہال میں موجود لاٹری ٹکٹ بھی خرید لیا۔

خاتون نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اگلی صبح اس وقت وہ حیران رہ گئیں جب انہوں نے دیکھا کہ جو لاٹری کا ٹکٹ انہوں نے خریدا تھا اس میں 50 ہزار امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موسم خراب نہ ہوتا، آسمانی بجلی نہ کڑکتی، قریب نہ گرتی تو ڈرائیونگ چھوڑ کر شاپنگ اسٹور میں پناہ نہ لیتیں، نہ لاٹری ٹکٹ خریدتیں اور نہ ہی انہیں یہ انعام ملتا۔

تھرپارکر کےقریب آسمانی بجلی گرنےسے6افراد جاں بحق

ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملنے والی انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں