اتحاد ی حکومت کے دور میں مہنگائی ،بیروزگاری اور غیر یقینی معاشی صورتحال کے سبب لاکھوں افراد روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ کر چلے گئے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے،اتحادی جماعتوں کے 14 ماہ کے عرصہ میں 12 لاکھ نوجوان بیرون ملک شفٹ ہو گئے ہیں ۔
سندھ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار، کراچی سرفہرست
گزشہ سال آٹھ لاکھ افراد جبکہ رواں ماہ کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 4 لاکھ سے زائد افراد پاکستان چھوڑ کر گئے ہیں ۔
جن میں گیارہ ہزار2سو انجینئرز، چارہزار ڈاکٹر،پندرہ ہزار کمپیوٹر آپریٹر، گیارہ ہزار اکاؤنٹنٹ، چونتیس ہزار ٹیکنیشنز،چوبیس ہزار سپر وائزر،اٹھائیس ہزار سے زائد الیکٹریشنز، تیرہ ہزارسے زائد کمپیوٹر ٹائپسٹ، 8ہزار سے زائد زرعی ماہرین، 37ہزار سے زائد منیجرز، 4 ہزارنرسز،پندرہ ہزار 5 سو ساٹھ اساتذہ، 15ہزار آپریٹر اور 1600 سے زائد ڈرافٹ مین روزگار کیلئے بیرون ممالک شفٹ ہو گئے ہیں ۔