کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، یہ مثبت کاروباری رحجان اس وقت سامنے آیا جب وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالرز ڈپازٹ کرنے کی خوشخبری سنائی۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ،اسحق ڈار
اعداد و شمار کے تحت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 658 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 44 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ کے مطابق امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں مہنگا ہوا لیکن پھر سستا ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔
آئی ایم ایف کیساتھ 8.2 ارب ڈالر کا ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔