کویت کا سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان

hafiz quran حافظ قرآن

کویت نے سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کویتی حکومت کی جانب سے سویڈش زبان میں ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کیا گیا ہے، کویتی وزیراعظم احمد نواف الاحمد الصباح نے کہا ہے کہ  اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے مابین اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کوفروغ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

توہین قرآن واقعہ، افغان حکومت نے افغانستان میں سویڈن کی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں

کویتی وزیراعظم نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کی ذمہ داری سونپ دی ہے، نسخوں کی تیاری کے بعد سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے روز سویڈن میں ایک عراقی شہری نے’ معاذ اللہ ‘ قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی جس کے بعد عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔


متعلقہ خبریں