ڈالر کی قدر جلد 250 روپے تک جانے کی پیش گوئی

انٹربینک: ڈالر

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے مطلوبہ فنڈنگ ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 روپے تک آ جائے گی۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ خالصتاً عارضی نوعیت کا ہے کیونکہ انٹربینک مارکیٹ میں طویل عرصے سے رکے ہوئے 6 ہزار درآمدی کنٹینرز کی ادائیگیوں اور درآمدات پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔

انہوں نے انفلوز سے متعلق حکومتی پالیسوں کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹر اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے اسپیکولیشنز (سٹہ بازی) پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ ورکرز ریمی ٹینسز میں کمی پر تشویش ہے، دنیا بھر میں 10 کروڑ ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید کہا کہ اگر ہنرمندوں کو تیار کرکے انہیں بیرون ملک بھیجا جائے تو ملک میں ماہانہ ورکرز ریمی ٹینسز کی آمد کی مالیت 4 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں