چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا تجربہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

بھارت سی پیک سے فائدہ اٹھائے ،رکاوٹ نہ بنے ،شہباز شریف

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام  ’’جرگہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔

جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی، مریم نواز

پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیرذ مہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہوتا ہے۔

اگر میوزیکل چیئر جاری رہے گی تو کتنی اچھی پالیسی ہو کامیاب نہیں ہوسکتی۔


متعلقہ خبریں