روس اور پاکستان کے تجارتی تعلقات بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پاک روس ٹرانسپورٹیشن معاہدے کے تحت روس سے پہلا مال بردار ٹرک پاکستان پہنچ گیا۔
کچھ دن پہلے روس نے پاکستان کوتیل بھی فراہم کیا تھا، روس سے تجارت کے لیے نقل وحمل سرحدی اور کسٹم قواعد و ضوابط پرمٹس اور اجازت ناموں کے ذریعے ہوگی۔
پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی
اس حوالے سےوفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے کہا کہ روس مصنوعات برآمد کرنے والا چوتھا بڑاملک ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت بڑھنے سے معاشی اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔