کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کو نظام دشمن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ہم نیوز ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کہا پاکستان کی سیاسی صورتحال غیر معمولی نہیں ہے معاشی صورتحال غیر معمولی ہے جس کے اثرات پاکستان کی سیاست پر بھی پڑ رہے ہیں۔
کراچی میں بجلی فراہمی کا لائسنس ایک سے زائد کمپنیوں کو دیا جائے، ایم کیو ایم
انہوں نے کہا مسٸلہ یہ ہے کہ ہم بڑی بے شرمی سے جاگیردارانہ جمہوریت کو جمہوریت کہتے ہیں جس کے ثمرات عام پاکستانی تک کبھی پہنچنے ہی نہیں ہیں۔
اس جمہوریت کی معیشت اور معاشرت سب کا دارومدار ان سیاستدانوں پر ہی ہوتا ہے۔ ان حکمرانوں کے مفادات پاکستانی عوام کے مفادات کے ساتھ مختلف نہیں بلکہ متصادم ہیں۔
کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہم انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
کراچی کی بہتری کیلئے نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے پاس جائیں گے، سعید غنی
اگر اقتدار کیلٸے لڑ رہے ہوں پھر تو اتحاد کریں ہماری لڑاٸی اصول اور نظریے کی ہے جس کی وجہ سے ہم کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
الیکشن جیتنے کے بعد پھر معاہدے ہو سکتے ہیں کیونکہ ہم جن علاقوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں وہاں کی عوام کے مساٸل حل کروانے ہوتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے وفاق میں پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کے سوال پر کہا ہم نہ سندھ میں اور نہ وفاق میں پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں ہم پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں اور پیپلزپارٹی بھی انہی کی اتحادی ہے۔