پاکستان کا مقامی قرضہ 8 ہزار ارب روپے بڑھ گیا

state bank زرمبادلہ ذخائر

 پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال 8 ہزار ارب روپے کے قرضے بڑھے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2023 میں مقامی قرضوں کا حجم 37 ہزار ارب تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں  قرضوں کے حجم میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  مقامی قرضے  میں 1.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مئی میں مقامی قرضوں کا حجم 371 کھرب روپے ہو گیا جب کہ گزشتہ ماہ  قرضوں کی مالیت 365 کھرب روپے تھی۔

پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز کمرشل قرضہ مل گیا

دوسری جانب سٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ  ملک پر بیرونی قرضوں میں اعشاریہ 6 فیصد کمی  ہوئی ہے۔ بیرونی قرضےمئی میں 219کھرب روپے ہوگئے۔

واضح رہے کہ  اپریل میں بیرونی قرضوں کا حجم220 کھرب روپے تھا۔


متعلقہ خبریں