قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث روف کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز گزشتہ شب ہو گیا۔
منگل کی رات حارث رﺅف کی ڈھولکی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہم نیوز سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈیجیٹل میڈیا امور فہد ملک سمیت ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر قوالی کا بھی انعقاد کیا گیا جسے سن کر حارث روف اور ان کے دوست خوب محظوظ ہوئے۔
واضح رہے کہ حارث روف کا نکاح گذشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔ ان کا ولیمہ 7 جولائی کو ہو گا۔