پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

PTI

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر ڈی آئی خان عرفان کنڈی اور حبیب اللہ کنڈی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں،9 مئی کے واقعات نے ہر محب وطن پاکستانی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے، دلخراش واقعات میں شہداکے یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، شہدا کی یادگاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، سب سے پہلے پاکستان اور پھر سیاست ہے۔

اس موقع پر حبیب اللہ خان کنڈی نے کہا کہ 2018میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا،پرویز خٹک میرا دوست تھا، اس نے مجھے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے9مئی کے واقعات کی مذمت کی،میں تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی ہو یا نواز شریف پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔


متعلقہ خبریں