ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے چئیرمین پی ٹی آئی کوتوشہ خانہ کیس میں کل جمعرات کو طلب کرلیاہے۔
کیس کی سماعت ایف ایٹ کہچری میں ہوگی۔عدالت نے کیس کی سماعت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس کل سماعت کے لیے مقرر کیا۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ،خواجہ حارث ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر علی خان اورفیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کوبھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
ہائی کورٹ نے سات روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے.