شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان پر منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات شروع

شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان پر منی لانڈرنگ کے الزام پر تحقیقات شروع

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرنسی کی مبینہ سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

راحت فتح علی خان نے حکومتی اداروں سے شکوہ کردیا

اس حوالے سے ایف آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات کی تفصیلات کا 9 سالہ ریکارڈ جمع کر لیا گیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے اثاثہ جات اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی آمدن کی تفصیلات بھی ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایف آئی اے کو گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدن اور ظاہر کردہ اثاثوں کا 9 سالہ ریکارڈ بھجوا دیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کو راحت فتح عل خان کی موسیقی اچھی لگی

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے راحت فتح علی خان کا سال 2014 سے سال2022 تک کا ریکارڈ مانگا گیا تھا، ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول بھجوا دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

راحت فتح علی کی درد ناک آواز انمول

ہم نیوز اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان سے ان کا مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں