آئرش حکومت کی جانب سے آئرلینڈ کے خوبصورت جزیروں میں رہنے کیلئے 92 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘دی نیشن’ کے مطابق آئرلینڈ کی حکومت نے ‘اَوور لِونگ آئلینڈز’ کے نام سے ایک پالیسی متعارف کروائی ہے۔ اس پالیسی کے مطابق 30 کے قریب کم آباد اور دور دراز جزیروں کو پھر سے آباد کرنے کیلئے 10 سالہ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔
آئرلینڈ حکومت کو اِن جزیروں میں رہنے کیلئے ایسے افراد کی تلاش ہے جو شہروں سے دور قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں میں رہنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ جزیرے پر موجود خالی اور خستہ حال گھروں کی تزیین و آرائش میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں۔
سب سے زیادہ چائے پینے والے ممالک کی فہرست جاری
حکومتی پالیسی کے مطابق رہائشیوں کو ملنے والے 92 ہزار ڈالر صرف تعمیراتی کام پر لگائے جاسکتے ہیں۔ خواش مند افراد اس جزیرے پر حکومتی پیسوں سے پراپرٹی خرید کر اسے آباد کرسکتے ہیں۔
آئرش حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے متعلق تفصیلی پلان یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔