پرندے کے فضلے میں پائی جانے والی مہنگی ترین کافی


برازیل: دنیا کی سب سے مہنگی کافی پرندے کے فضلے میں موجود بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرندے کے فضلے سے حاصل ہونے والے بیجوں سے دنیا کی مہنگی ترین کافی کشید کی جاتی ہے جسے جیکو کافی کہتے ہیں۔ اس کافی کی ایک کلو کی قیمت ایک ہزار 700 ڈالر تک ہوتی ہے جو پاکستانی تقریباً 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

اس کافی کو برازیل کے ایک کسان نے دریافت کیا تھا۔ کسان نے سیاہ رنگ کے بڑے پرندے جیکو کو کافی کے بیج کھاتے دیکھا اور ان پرندوں نے کسان کے کھیت کو کافی نقصان پہنچایا۔ اس نے پرندے کے فضلے میں کافی کے بیجوں کو موجود پایا تو انہیں بڑی مقدار میں جمع کیا۔ ان حاصل کردہ بیجوں کی تازگی اور خوشبو دیکھ کر کسان حیران رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! اپارٹمنٹ میں مچھلی یا گوشت نہ پکائیں، مالک مکان کی کرائے دار پر پابندی

کسان کی دریافت کے بعد کافی کی ایک نئی قسم سامنے آئی جو اپنی خوشبو اور تاثیر میں بہترین تھی۔ جیکو پرندے سے حاصل ہونے والے بیجوں سے بنی کافی کو پسند کیا گیا اور وہ مقبول ہوئی۔

جیکو کافی اب دنیا کی مہنگی ترین کافی ہے۔ امریکہ، جاپان، فرانس اور برطانیہ کے دولت مند افراد اسے ہاتھوں ہاتھ خریدتے ہیں اور ایک کلوگرام وزنی کافی ایک ہزار 700 ڈالر تک آسانی سے فروخت ہو جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں