ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے فی کلو کمی

پٹرولیم مصنوعات

ایل پی جی مزید مہنگی


ایل پی جی کی قیمت میں 140 روپے کلو کمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق اوگرا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لوکل اور امپورٹڈ گیس یکساں نرخوں پر فروخت کرنے کا حکم دیا ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت 350 روپے سے کم ہو کر 210 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

آذربائیجان پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرے گا،وزیر مملکت پٹرولیم

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیان لوکل اور امپورٹڈ گیس کے نرخوں میں واضح فرق کی وجہ سے اربوں کی منافع خوری کر رہی تھیں، جس کا نقصان صارفین کو ہو رہا تھا۔

اوگرا کے فیصلے کے مطابق اب لوکل اور امپورٹڈ ایل پی جی ایک ہی قیمت پر فروخت ہوگی، فیصلے کے تحت صارفین کی سستی ایل پی جی دستیاب ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں