پاکستان غربت کی انتہا کی طرف بڑھتا جا رہا ہے، ورلڈ بینک


ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان غربت کی انتہا کی طرف بڑھتا جا رہا ہے اور مزید پستی کی طرف گامزن ہے۔ 

گزشتہ تین سالوں میں حقیقی آمدنی میں 10.9 فیصد کی شرح سے کمی آئی ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کی دولت میں نصف سے زیادہ کمی آئی ہے۔

اس کی سب سے بڑی وجہ  ہنگامہ آرائی، برسوں کی ناقص انتظامیہ اور ناکارہ حکمرانی  ہے، طویل المدتی منصوبہ بندی کی کمی اور مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کلچر کو فروغ دینے میں ناکامی کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

سیاسی انتشار ہمارے معاشرے کو کمزور کر رہا ہے، جبکہ بنیادی سہولیات ابھی تک ناپید ہیں، بے روزگاری اور مواقع کی کمی لوگوں کو دوسرے ممالک میں روزگار ڈھونڈنے پر مجبور کر رہا ہے۔

مالی سال 2023 کے جی ڈی پی میں روپے کے لحاظ سے 27.1 فیصد اضافے کے باوجود فی کس آمدنی میں نمایاں کمی ہے، اس کی بنیادی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔

وقت آگیا ہے کہ خرافات کا قلع قمع کیا جائے، اور زرعی پیداوار، صنعتی کارکردگی، اور اس کے نتیجے میں معاشی نقطہ نظر میں اصلاحات کے لیے پختہ عزم قائم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں