سمندری طوفان بیپر جوائے کی شدت برقرار،کراچی سے 380 کلومیٹر دور


سمندری طوفان بیپر جوائے کی شدت برقرار ہے جب کہ یہ کراچی  سے380 اور ٹھٹھہ سے390کلومیٹر دوری پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں140سے150کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ سمندری لہریں 30فٹ تک اونچی ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان کی تباہی اور جانی نقصان سے بچنے کےلیے سول انتظامیہ اور فوج پوری طرح حرکت میں ہے۔

سمندری طوفان، این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا

طوفان کے پیش نظر ٹھٹہ بدین اور سجاول سمیت ساحلی پٹی سے انخلا تیز کردیا گیا ہے، طوفان کی آمد سے قبل 90 ہزار افراد کا انخلا مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے جس کے باعث کیٹی بندر شہر خالی کرایا جارہا ہے جب کہ بدین اور سجاول سے بھی متاثرین کی ریلیف کیمپوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔

کراچی کینٹ، بدین اور حیدرآباد سے پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے ساحلی علاقوں میں بھیجے گئے ہیں جب کہ میرین سکیورٹی، رینجرز اور منتخب نمائندے ساحلی پٹیوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرانے میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں