وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ75سال میں پہلی مرتبہ روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا۔
انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کرے گا۔
ان کا کہناتھا کہ یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں۔
پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کیلئے کام کر رہے ہیں،روس سے ایک لاکھ ٹن تیل خریدا ہے، برآمد شدہ تیل سے عوام جلد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑگڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا،ہماری ہر پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی گیس کے گردشی قرضے کو صفر کر دیا ہے، ہم نے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ٹیرف مقرر کئے ہیں۔