دیر بالا کی حسین وادی کمراٹ میں جیپ ریلی کا انعقاد


اپر دیر (محمد اسلام) دیر بالا حسین وادی کمراٹ میں آف روڈ کلب کے تعاون سے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جیپ ریلی میں ملک کے مختلف شہروں کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر شہروں سے پچاس ماہر ڈرائیوروں نے شرکت کی۔

جیپ ریلی دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کمراٹ کار خ کیا، جیپ ریلی میں شامل ڈرائیو رز نے انتہائی مہارت کے ساتھ دریائے پنچکوڑہ کو کراس کر تے وقت بہترین فن کا مظاہرہ کیا جس سے سیاح اور مقامی لوگ خوب محظوظ ہوئے جیپ ریلی میں شریک آف روڈ کلب پاکستان کے چیئر مین سیف اللہ نیازی ایگزیکٹیو ممبر شہزاد خان منور کیپٹن شاہ بابا کا کہنا تھا کہ کمراٹ میں جیپ ریلی منعقد کرنے کا مقصد سیاحت کو فروع دینا اور کمراٹ کے حسن کو دنیا کو دکھانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمراٹ ایک انتہائی خوبصورت اور جنت نظیر وادی ہے اور کمراٹ کی خوبصورتی سیاحوں پر سحر طاری کر دیتی ہے جیپ ریلی میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر سمی سوات جاوید خان کراچی سیکنڈ جبکہ ظہیر الدین بابر چارسدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں میں آف روڈ کلب کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کئے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں