اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے اہم نکات سامنے آ گئے


وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مالی سال 2023-24 کے بجٹ تقریر کے اہم نکات سامنے آ گئے۔

تقریر کے متن کے مطابق بجٹ میں آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے، ترسیلات زر بڑھا کر زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنائے جائیں گے۔

ترقی اور خوشحالی کے مقامی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لیے کاروبار میں آسانیاں دی جائیں گی، غریب طبقات کو مہنگائی سے بچانے کے لیے ریلیف دیا جائے گا۔

نان فائلرز پر ٹیکس کا ریٹ بڑھایا جائے گا تاکہ وہ ٹیکس کے دائرہ میں آسکیں،آئی ٹی کے شعبے میں سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی چھوٹ دی جائے گی۔

بجٹ میں آئی ٹی ایکسپورٹ کے لیے رعایتی 0.25 فیصد ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے رعایت دینے کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں  سیلز ٹیکس کی شرح 15 سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترسیلات زر پاکستان میں لانے کے لیے سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بینکوں کے ذریعے ایک لاکھ کی ڈالر سالانہ لانے پر کی سہولت دی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں