آئی ایم ایف نے معاہدے کیلئے پاکستان کے سامنے شرائط رکھ دیں

imf

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے معاہدے کیلئے پاکستان کے سامنے تین شرائط رکھ دیں۔

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پیریز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جون سے پہلے آئی ایم ایف کی ایک بورڈ میٹنگ باقی ہے، پاکستان کو معاہدے کیلئے 3معاملات پر مطمئن کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈالر کی قیمت کو مارکیٹ کے ریٹ پر لانے کو یقینی بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاہدے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اہداف کے مطابق بجٹ پاس کرانا ہو گا جب کہ اس کے علاوہ 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا بندوبست بھی یقینی بنانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں