بجٹ:وزارت خزانہ ملازمین کے اوقات کار میں اضافہ، چھٹیاں بھی بند


وزارتِ خزانہ کے ملازمین کے اوقات کار میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں 10 جون تک اضافہ کردیا گیا۔

وزارتِ خزانہ نے مجوزہ اتھارٹی کی ہدایت پر سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق نئے بجٹ کے پیش نظر ہفتے اور اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق ملازمین کےدفتری اوقات صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے تک کردیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو نئے شیڈول پر عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

ایڈیشنل فنانس سیکریٹریز اور جوائنٹ سیکریٹریز سمیت متعلقہ افسران کو بھی اس حولے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں