ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ


وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 2022-23 کا اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں مویشیوں کی تعداد میں بھی 21 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی۔

اقتصادی سروے: صنعتی شعبہ سکڑ گیا، ڈالر اصل قیمت سے 40 سے 45 روپے مہنگا ہے، اسحاق ڈار

ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 13 لاکھ کا اضافہ ہوا، گزشتہ سال بھینسوں کی تعداد4کروڑ 37 لاکھ تھی جو رواں سال 4 کروڑ50لاکھ ہوگئی۔

دوسری جانب اونٹوں ،خچروں اور گھوڑوں کی تعداد میں رواں مالی سال بھی اضافہ نہ ہو سکا۔


متعلقہ خبریں