ملک میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹرز کی عمر 35 سال سے کم

الیکشن کمیشن

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست معاملہ الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹرز کی عمر 35 سال سے کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے جن میں سے 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 مرد جبکہ5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 خواتین ووٹرز ہیں،18سے 25 سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 469 ہے، 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار 604 ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 36 تا 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار245 ہے، ملک بھر میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45.98 فیصد ہے۔

پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379، سندھ 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841، خیبرپختونخوا میں تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہیں۔


متعلقہ خبریں