حکومت کا ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ


حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع کیے گئے ‘ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے’ کا نام تبدیل کرکے ‘گرین پاکستان’ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں شروع کیے گئے منصوبے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ 2023-24 میں ٹین بلین ٹری منصوبے کو برقرار رکھا جائے گا۔

وفاقی بجٹ کا حجم 14 ہزار 600 ارب روپے متوقع

بجٹ میں ٹین بلین ٹری منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 125 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ آئندہ سال جون تک منصوبے پر 26 ارب 98 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ اگلے مالی سال میں اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں 2019 میں کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں