9مئی کو فوج کیخلاف بغاوت کا منصوبہ تھا ، فیاض الحسن چوہان کا الزام


 سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن  چوہان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پاک فوج چین آف کمانڈ پر حملہ تھا جس کے تانے بانے امریکا، دبئی، برطانیہ اور یورپ کے ساتھ ملتے ہیں

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب اور انسٹاگرام کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کنٹرول کرکے فوج کے خلاف اور فوج کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔

پاکستان میں عرب اسپرنگ کی طرز پر ففتھ جنریشن وار کا حملہ کیا گیا تاکہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں، پاک فوج کا چین آف کمانڈ بہت مضبوط ہے جس نے اس سازش کو ناکام بنایا۔

حراست میں انسان سب سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے، یہ صرف ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے، 9 مئی میں ملوث کارکن بے گناہ ہیں ان کو اشتعال دلایا گیا سب کو رہا کراوائیں گے۔


متعلقہ خبریں